راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری سے حکمرانوں کوکچھ نہیں ملے گا، سپریم کورٹ سائیفر کی تحقیق نہیں کرے گا توحالات گھمبیر ہو سکتے ہیں، کم عقل حکمران ہرقدم اپنے خلاف اٹھاتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا عمران خان کی نااہلی اور گرفتاری سے حکمرانوں کوکچھ نہیں ملے گا، 2 ہفتوں سے بلاول بھٹو امریکہ میں مزے کررہا ہے ، اسے سندھ کے سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 2, 2022
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ اب اعلی عدالتوں سے منسلک ہے، 4 اکتوبر کو نیب ترامیم کیس کی سماعت بھی اہم ہے ، اگر عمران خان کی کال پر فیصلہ چوک اور چوار ہے میں ہونا ہے تو جھاڑو پھر جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر اہم ہے جبکہ 15 نومبر تک اہم سیاسی فیصلے ہوجائیں گے۔
Comments are closed.