بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینئر خاتون افسر پر نشے کی حالت میں تشدد، انفورسمنٹ افسر کیخلاف مقدمہ درج

محکمہ کارپوریشن راوی زون کی سینئر خاتون افسر پر تشدد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

مقدمے کے مطابق انفورسمنٹ انسپکٹر نے نشے کی حالت میں خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی اور اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

پولیس نے ڈی ایم او آر پارس زبیر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا، مقدمے کے مطابق انفورسمنٹ انسپکٹر نشے  کی حالت میں دفتر میں گھسا اور اس نے گالم گلوچ کرنے کے ساتھ خاتون کا دوپٹہ کھینچا اور دو تھپڑ بھی مارے۔

ایف آئی آر کے مطابق انفورسمنٹ انسپکٹر واصف بٹ مرضی کی تعیناتی کروانا چاہتا تھا، دفتر میں موجود 2 ملازمین نےخاتون افسر کی جان بچائی۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ملزم دفتر کا ریکارڈ بھی ساتھ لے گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.