بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ساتواں ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

سات میچز کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 3-3 سے برابر ہے، آج کے میچ کی فاتح ٹیم ٹرافی کی حقدار ہوگی۔

آخری ٹی ٹوئنٹی مقابلے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں محمد رضوان، خوشدل شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے۔ 

پاکستان ٹیم میں آج محمد حارث، حیدر علی، عامر جمال اور شاہنواز دہانی کو آج آرام دیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، آصف علی، خوشدل شاہ، محمد نواز، شاداب خان، محمد وسیم جونیئر،حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جہاں رچرڈ کلیسن کی جگہ پر کرس ووکس کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، جبکہ فاسٹ بولر مارک ووڈ کو شامل نہیں کیا گیا۔ 

انگلینڈ کی ٹیم کپتان معین علی، فل سالٹ، ایلکس ہیلز، ڈاؤڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، سیم کرن، کرس ووکس، ڈیوڈ وِلی، عادل رشید اور ریس ٹوپلے پر مشتمل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.