بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معمول کا معاملہ ہے، جہانگیر خان جدون

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر خان جدون نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وارنٹ گرفتاری  کو معمول کا معاملہ قرار دیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں جہانگیر خان جدون نے کہا کہ اس نوعیت کے مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونا روٹین کا معاملہ ہے، عمران خان کے وارنٹ جمعہ کی صبح جاری ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین مقدمے میں حاضر نہیں ہوئے تھے، عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ ختم ہوچکی، دھمکانے کی دفعات برقرار ہیں ٹرائل ہو رہا ہے اور چالان پیش ہوچکا۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری قابل ضمانت ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹرائل میں پیش ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا یا آج کی پریس کانفرنس کا عمران خان کے وارنٹ گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.