بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت میں حکومت پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک

حکومت پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بند کر دیا گیا، ٹوئٹر پیج پر لکھا ہے کہ یہ اکاؤنٹ ایک قانونی مطالبے کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں کہ حکومت پاکستان کا اکاؤنٹ بلاک کیا گیا ہو۔

اس سے قبل بھی اکاؤنٹ بند کیا گیا تھا لیکن اسے دوبارہ بحال کر دیا گیا تھا۔

ٹوئٹر کے مطابق ایسی کارروائی اس وقت عمل میں لائی جاتی ہے جب کوئی قانونی مطالبہ جیسا کہ عدالتی حکم نامے کی پیروی کروانا مطلوب ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.