بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوکرینی فوج روس کے زیر قبضہ شہر لیمان میں داخل

یوکرین کی فوج روس کے زیر قبضہ شہر لیمان میں داخل ہوگئی ہے۔ 

ادھر روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی فوجی لیمان شہر سے نکل گئے ہیں، روسی فوجیوں نے گھیراؤ سے بچنے کے لیے لیمان چھوڑا۔

بتایا جارہا ہے کہ کچھ گھنٹوں قبل یوکرینی فوج نے روس کے زیر قبضہ لیمان شہر کا محاصرہ کیا تھا۔

دوسری طرف یوکرین نے کوپیانسک قصبے میں شہریوں کے قافلے پر روسی فوج کے حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرینی حکام کے مطابق شہریوں کے قافلے پر روسی فوج کے حملے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

یوکرین کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے گاڑیوں میں سوار شہریوں کو حملے کا نشانہ بنایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.