پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کے بنی گالہ سے نامعلوم جگہ جانے کی خبروں کی تردید کر دی۔
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان ابھی بنی گالہ میں موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان کے گھر سے کسی نامعلوم جگہ جانے کی خبر درست نہیں ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی آج گرفتاری محض قیاس آرائیاں ہیں۔
خیال رہے کہ تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے عمران خان کے خلاف 20 اگست کو درج مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 504/506 لگی ہوئی ہے، مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 188/189 لگی ہوئی ہے۔
عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے کا نمبر 407 ہے، مقدمے میں دفعہ 506 دھمکی آمیز بیان دینے پر درج کی گئی۔
Comments are closed.