بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک امریکا تعلقات کی 75 ویں سالگرہ، وزیرِاعظم امریکی سفارتخانے کی تقریب میں شریک

امریکی سفارتخانے میں پاک امریکا تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب ہوئی، جس وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔

تقریب کا آغاز سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے کیا گیا۔

تقریب میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور وفاقی وزرا بھی شریک تھے۔ جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاک امریکا مضبوط دوستانہ تعلقات کی عکاسی 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے زائد کی معاونت سے ہوتی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے عوام پاکستان کے ساتھ مستقل کھڑے ہوئے ہیں، ہم مشکل ترین حالات میں وہ کردار ادا کر رہے ہیں جو دوست کو ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 75 برس سے پاک امریکا تعلقات باہمی احترام، مشترکہ مقاصد کی بنیاد پر ہیں۔

امریکی سفیر نے کہا کہ کئی دہائیوں تک 32 ارب ڈالر کی امریکی اعانت نے پاکستانیوں کی زندگیوں پر بہتر اثرات ڈالے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی منظرنامہ پاک امریکا شراکت کی ازسرنو ترتیب کا موقع فراہم کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.