پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت منظور وسان نے سچل گوٹھ کے کیمپ میں متاثرینِ سیلاب میں کتابیں اور کپڑے فراہم کر دیے۔
منظور وسان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خاتون کی بیٹیوں اور بیٹے کو کتابیں،کپڑے اور نقدی دی گئی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ شکر گزار ہوں بیٹیوں، بیٹے کے لیے کتابیں، کپڑے اور مالی مدد بھی کی گئی۔
واضح رہے کہ جیو نیوز نے25 ستمبر کو گورنمنٹ گرلز اسکول میں مقیم بچیوں کی خبرنشر کی تھی۔
خیر پور میں سیلاب سے متاثرہ ماں کا کہنا تھا کہ بس کوئی میری بیٹیوں کو نویں جماعت کی کتابیں لا دے اور اسکول کھلوا دے تاکہ ان کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔
خیرپور کی سیلاب زدہ پشما جو کراچی کے امدادی کیمپ میں بچوں کے ساتھ مقیم ہیں نے کہا تھا کہ میرے شوہر کا انتقال تو 10 سال پہلے ہی ہو گیا تھا، رہی سہی کسر سیلاب نے پوری کر دی لیکن مجھے نہ گھر ڈوبنے کا دکھ ہے اور نہ ہی جمع پونجی برباد ہونے کا افسوس ہے۔
Comments are closed.