جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر کھل کر تنقید کی ہے۔
ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر دیے گئے اپنے تبصرے میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے دانستہ طور پر پارلیمنٹ کو کمزور کیا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے نفرت اور انتقام کی سیاست کے ذریعے قومی وحدت کو پارہ پارہ کیا ہے۔
جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے نوجوان نسل کی اخلاقیات کو آلودہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو داخلی تقسیم کے آشوب سے نکال کر ملی وحدت کی طرف لےجائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عدلیہ اور الیکشن کمیشن سمیت تمام ہی اداروں کو متنازع بنادیا، قومی اداروں کی ساکھ کی بحالی یقینی بنائیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ جلد پی ڈی ایم کا اجلاس بلا کر پالیسی امور کو اپ ڈیٹ کریں گے۔
Comments are closed.