بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت چاہتی ہے امریکا کے پیروں میں گر جاؤ، بوٹ پالش کرو، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت چاہتی ہے امریکا کے پیروں میں گر جاؤ، بوٹ پالش کرو، شہباز شریف نے اینکر کو کہا پیسے دے دو، ملک کے برے حالات ہیں۔

معیشت سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امریکا کو میں نے کہا کہ پاکستان نے قربانیاں دی ہیں، مجھےکہتے تھے امریکا کو کچھ نہ کہو ناراض ہو جائے گا، ریمنڈ ڈیوس نے دو پاکستانیوں کو قتل کیا، اس کو واپس بھیج دیا۔

عمران خان نے کہا کہ یہ حکومت نیو یارک میں امریکیوں کے پیروں میں گری ہے، قومیں جوتے پالش کرکے نہیں بنتیں، پی ٹی آئی نے آزاد خارجہ پالیسی بنائی تو بائیڈن حکومت نے کہا پاکستان بدل گیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ایوب خان کے دور میں طلبا اپنےحقوق کے لیے آواز اٹھایا کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کا کام آمدن اور خرچوں کو بیلنس کرنا ہوتا ہے،  اسحاق ڈار بہت بڑا فراڈ ہے، حکومت کرپٹ مافیا ہے، ان کا کام پیسہ باہر لےکر جانا ہے، ان کی چوری پکڑی جائے تو باہر بھاگ جاتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ محافظوں کو نظر نہیں آ رہا کہ ملک کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟ اداروں پر تنقید نہیں کرنا چاہتا، کون ہیں جو ایسےلوگوں کو ملک پر مسلط کر رہے ہیں، ایسے لوگوں کو مسلط کرنا ملک کے ساتھ اس سے بڑی غداری نہیں ہوسکتی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان لوگوں نے 11 سو ارب روپے کے اپنے کیسز معاف کروائے، مریم نواز داماد کے لیے بھارت سے مشینیں منگوا رہی ہیں، ملک کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی 20 ارب ڈالر سے زیادہ چھوڑ کر گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.