پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
ٹوٹئر پر اپنے والد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ والدین قیمتی ہوتے ہیں، انہیں عزت دینا سیکھیں اور جب وہ آپ کے ساتھ ہوں تو انہیں اہمیت دیں۔
امام الحق نے اپنے والد کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ میرے والد کو کچھ دن قبل مائنر ہارٹ اٹیک ہوا تھا تاہم اب وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔
مداحوں نے امام الحق کی پوسٹ پر ان کے والد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
Comments are closed.