امریکا میں گزشتہ دنوں قدرت کا حسین نظارہ دکھائی دیا جب نیلگوں آسمان پر پہاڑوں کی اوٹ سے جھانکتےسورج کی سنُہری روشنی کے ساتھ سرمائی بادلوں کے درمیان بجلی کڑکتی ہوئی نظر آئی۔
ڈیڑھ منٹ کے اس ویڈیو کلپ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک پر امریکی نیشنل پارک کی جانب سے شیئر کیا گیا۔
وائرل ہونے والی یہ ویڈیو گرینڈ کینن نیشنل پارک کے یاواپائی پوائنٹ پر غروب آفتاب سے قبل ریکارڈ کی گئی جب طوفانی بارش کے بعد آسمان پر گہرے بادل موجود تھے اور بجلی گرچ چمک رہی تھی۔
اس ویڈیو کو 5 ہزار سے زائد صارفین نے دیکھا اور پسند کیا ہے۔
Comments are closed.