قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے ٹیم سے متعلق ایک دعویٰ کیا ہے۔
اعظم صدیقی کا اپنے سوشل میڈیا پر جارہ کردہ پیغام میں کہنا ہے کہ محبت کے لیے کچھ دل مخصوص ہوتے ہیں، یہ وہ نغمہ ہے جو ہر ساز پر گایا نہیں جاتا، مقابلہ برابر ہے، ٹیم فام میں آچکی ہے ۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ جذبے جوان، امنگیں حسین اور مقابلہ سخت ہے، اسی ٹیم نے ابھی تک مقابلہ پورا کیا اور یہی انشا ء اللّٰہ جیتے گی بھی۔
انہوں نے ٹیم کی کارکردگی سے متعلق پیش گوئیاں کرنے والوں کے بارے میں کہا ہے کہ پیش گوئیاں کرنے والوں کو چھوڑیں، اللّٰہ کی رحمت پر یقین کریں اور اللّٰہ کے انعام کا انتظار کیجئے جو سخت محنت کے بعد ضرور ملتا ہے، عوام پاکستان اور پاکستان زندہ باد۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہے اور باقی رہ جانے والے 3 میچز 28 ستمبر، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو لاہور میں شیڈول ہیں۔
Comments are closed.