بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم اورنگزیب سے بدتمیزی کرنیوالوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کی تردید

برطانیہ میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے افراد کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کی تردید کر دی گئی۔

وزارتِ داخلہ حکام نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مریم اورنگزیب کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں سے متعلق کہا ہے کہ کسی شخص کے ناروا رویے پر اس کا شناختی کارڈ بلاک ہوسکتا ہے اور نہ پاسپورٹ۔

وزارت داخلہ حکام کے مطابق شناختی کارڈ اور پاسپورٹس بلاک کرنے کے لیے قانونی تقاضے الگ ہیں۔

سینٹرل لندن میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے میں ملوث 14 پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ سینٹرل لندن میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے میں ملوث 14 پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا۔

مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے میں ملوث افراد میں 4 خواتین اور 10 مرد شامل ہیں۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ  ان افراد کے نائیکوپ (اسمارٹ شناختی کارڈ) اور پاسپورٹ منسوخ کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، وزارت داخلہ تمام معلومات کابینہ میں پیش کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.