بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق ایم این اے جمشید دستی گرفتار

راولپنڈی میں پولیس نے رات گئے سابق رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) جمشید دستی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جمشید دستی کو فیض آباد کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جبکہ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ جمشید دستی کے خلاف ٹرک ڈرائیور ایسوسی ایشن نے مقدمہ درج کرا رکھا ہے، ان پر 38 لاکھ روپے کی خیانت کا الزام ہے۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جمشید دستی کو ابتدائی طور پر نیوٹاؤن پولیس کے حوالے کیا گیا، ان کو مظفر گڑھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.