بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈار کی آمد کی خوشی میں ڈالر پمپ کئے گئے، عمران اسماعیل

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی آمد کی خوشی میں مارکیٹ میں ڈالر پمپ کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک نے ڈالر پمپ کئے۔

امریکی ڈالر ایک بار پھر اپنی قدر کم کر رہا ہے اور اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پہلے بھی یہی کیا گیا تھا جس کی قیمت آج بھی چکا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے قرضے موخر ہونے اور وزارت خزانہ کا قلمدان تبدیل ہونے کی خبروں کے باعث روپے کی قدر میں بہتری واقع ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.