بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آغاز گنڈہ پور کے گھر پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی آغاز خان گنڈہ پور کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈی پی او نجم الحسنین نے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ فائرنگ سے گیٹ پر تعینات دو کانسٹیبل زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک پولیس اہلکار دم توڑ گیا ہے جبکہ دوسرے کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او نجم الحسنین کے مطابق فائرنگ کے وقت آغاز خان گنڈہ پور گھر پر موجود نہیں تھے۔

ڈی آئی خان کے ڈی پی او نے مزید کہا کہ علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.