بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم اورنگزیب کے ساتھ جو کچھ ہوا سیاسی اقدار کے منافی ہے، حافظ حمداللّٰہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں جو کچھ ہوا وہ سیاسی روایات و اقدار کے منافی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو لندن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے گھیر لیا۔

اپنے بیان میں حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے جس برداشت کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔

حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ یہ عمران نیازی کی تربیت کا نتیجہ ہے، جیسا لیڈر ویسا ٹائیگر، عمران نیازی نیا پاکستان تو نہ بنا سکا، اخلاق سے عاری معاشرتی ٹولہ بنانے میں کامیاب ضرور ہوا۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانہ معلومات اکٹھی کرکے ان لوگوں کے خلاف کارروائی کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.