بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی عرب سے متاثرینِ سیلاب کیلئے امدادی سامان لیکر 9 ویں پرواز پہنچ گئی

پاکستان کے متاثرینِ سیلاب کے لیے برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی جانب سے امدادی سامان لے کر نویں ریلیف پرواز کراچی پہنچ گئی ہے۔

کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر آف شاہ سلمان ریلیف کے سربراہ نے طیارے کا استقبال کیا۔

اس موقع پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نمائندوں اور پاک فوج کے فائیو کور کے افسران بھی موجود تھے۔

سعودی حکومت کی جانب سے اس سے قبل 8 پروازیں امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ چکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.