بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کےالیکٹرک کے ذریعے کے ایم سی ٹیکس کی وصولی کیخلاف تحریری فیصلہ

کےالیکٹرک کے ذریعے کے ایم سی ٹیکس کی وصولی کے خلاف کیس کا سندھ ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بتایا یہ کوئی نیا ٹیکس نہیں، ایڈمنسٹریٹر کے مطابق پہلے بھی تیسرے فریق کے ذریعے ٹیکس وصولی ہوئی، ٹیکس وصولی کی ناکامی پر کےالیکٹرک سے معاہدہ کیا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت تک بجلی کے بلوں میں کے ایم سی کے ٹیکس کی وصولی سے روک دیا۔

عدالت نے کہا کہ صوبائی حکومت پہلے ہی کراچی کے شہریوں سے پراپرٹی، موٹر وہیکل ٹیکس وصول کر رہی ہے، بتایا جائے کے ایم سی ٹیکس وصولی کا دائرہ اختیار کیا ہے۔

 ایڈمنسٹریٹر کراچی نے جواب کے لیے مہلت طلب کی۔

سندھ ہائی کورٹ نےکہا کہ آئندہ سماعت تک کےالیکٹرک صارفین سے کے ایم سی ٹیکس وصول نہیں کرے گی۔

سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.