وزیر کھیل اور ثقافت پنجاب ملک تیمور مسعود نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھرپور استقبال کے لیے تیار ہے۔
ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو میں ملک تیمور مسعود نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نواز شریف کے اڈیالہ جیل کی صفائی کروادی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کسی بھی غلط فہمی میں نہ رہیں، انہیں جان چھڑانا مشکل ہوجائے گا۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت انتخابات کا اعلان کرے تو ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں، عمران خان عام انتخابات سے کم پر بات نہیں کرسکتے ہیں۔
Comments are closed.