پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ حکومت خود مستعفی ہونے والی ہے، الیکشن کا اعلان بہت جلد ہونے والا ہے، مجھے نظر آرہا ہے کہ دو تین دن میں حکومت ختم ہوجائے گی۔
نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو اسلام آباد بلا کر دکھائیں گے کرسی ہٹانے کا طریقہ کیا ہوتا ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ میں اس پر کام کر رہا ہوں مجھے یقین ہے دو تین دن میں حکومت ختم ہو جائے گی، حکومت کا خاتمہ نہ ہوا تو ہو سکتا ہے پورے ملک میں افراتفری ہو جائے، اب فیصلہ میدان میں ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وفاقی حکومت آئسولیشن میں جا چکی ہے، کارکنان الیکشن کے لیے تیار رہیں، عمران خان دو تہائی اکثریت کے ساتھ بہت جلد حکومت میں ہوں گے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری ملک سے مخلص نہیں ہیں۔
Comments are closed.