پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی عادت ہے پہلے گریبان پکڑتے ہیں پھر پاؤں پڑ جاتے ہیں۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت سے نکلے تو کہا خفیہ سازش امریکا نے کی ہے، بعد میں انہوں نے امریکی اہلکاروں سے ملاقاتیں اور گاڑیاں لینا شروع کردیں، عمران خان نے قوم سے جھوٹ بولا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کی گفتگو میں بھی میرٹ کی بات ہوئی۔ وزیر اعظم ہاؤس کو کون نشانہ بنا رہا ہے۔ کیا وہ خلائی باقیات ہیں جن لوگوں نے عمران کو اقتدار دلایا۔
انہوں نے کہا مریم نواز کے داماد رشتے داری سے قبل ہی بڑے بزنس مین ہیں۔ جب تحقیقات ہوں گی تو معلوم ہوگا کیا بات توڑی مروڑی گئی، تحقیقات ضرور ہونی چاہئیں پاکستان کی سالمیت کا معاملہ ہے۔
طلال چوہدری نے کہا مریم نواز رکن اسمبلی نہیں بنیں اور سزا سابق وزیر اعظم والی کاٹی۔
ان کا کہنا تھا کہ کون سی سیاسی شخصیت ساڑھے چار سال سے ای سی ایل پر ہیں۔ کوئی ریفرنس بھی نہیں ہوا صرف الزام پر مریم کا پاسپورٹ لے رکھا ہے۔ ریفرنس دائر نہیں کر سکے تو مریم کو جیل کیوں بھیجا گیا۔
آڈیو لیکس کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آڈیو لیکس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سیاسی قیمت دے کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ قیمتیں آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق بڑھائیں، جس پر عمران خان کے انگوٹھے لگے ہیں۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جو ڈالر کھا گئے، توشہ خانہ کھا گئے، جو مال کا حساب نہیں دے سکتے وہ صادق اور آمین ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار وزیر خزانہ کے ساتھ پولیٹیکل منیجر بھی ہیں۔
Comments are closed.