اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت 12 افسران کو معطل کردیا گیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ کے اڈیالہ جیل کے دورے کے بعد اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل حسرت حسین کو معطل کردیا گیا۔
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے اڈیالہ جیل کے انچارج بیرک سمیت 12 افسران کو معطل کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے جیل عملے کے 22 اہلکاروں کا تبادلہ بھی کیا۔
جیل انتظامیہ کی جانب سے تحریری جواب چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو پیش کیا جائے گا، جنہوں نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل کا دورہ کیا تھا۔
جسٹس اطہر من اللّٰہ نے دورہ جیل انتظامیہ کے قیدیوں پر تشدد کی شکایات پر کیا تھا۔
اس معاملے پر دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد ملزم شہاب حسین کی والدہ نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا۔
Comments are closed.