بھارت میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 777 نئے کیسز سامنے آ گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت بھر میں 23 افراد کورونا کی بیماری سے ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کیرالہ میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔
ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 510 ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا کیسز میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.