ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کے بارے میں حال ہی میں ایک کتاب میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اُنہوں نے شہزادہ ہیری کو چھوڑ کر جانے کی دھمکی دی تو وہ خوفزدہ ہو گئے تھے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک نئی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میگھن مارکل نے شادی سے قبل شہزادہ ہیری کو دھمکی دی تھی کہ اگر شہزادہ ہیری یہ بات سب کے سامنے نہیں لائیں گے کہ میگھن مارکل ان کی گرل فرینڈ ہیں تو دونوں مزید ساتھ نہیں رہیں گے۔
یہ چونکا دینے والا دعویٰ مصنف ویلنٹائن لو نےاپنی نئی کتاب ’کورٹیئرز: دی ہڈن پاور بیہائنڈ دی کراؤن‘ میں کیا ہے۔
اس کتاب کے ایک اقتباس کے مطابق میگھن مارکل نے شہزادہ ہیری سے کہا کہ اگر آپ سب کے سامنے اس بات کا اعتراف نہیں کرتے کہ میں آپ کی گرل فرینڈ ہوں تو میں آپ سے رشتہ ختم کرتی ہوں۔
اقتباس میں مزید لکھا ہے کہ میگھن مارکل سے یہ بات سن کر شہزادہ ہیری خوفزدہ ہوگئے تھے۔
Comments are closed.