بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں طبی امداد اور بحالی کا کام تیز کر دیا

پاک فضائیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی امداد اور بحالی کا کام تیز کر دیا، میڈیکل اسٹاف نے 700 سے زائد متاثرہ مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق متاثرین کو خوراک، رہائش، پینے کے صاف پانی اور طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، فیلڈ میڈیکل کیمپس میں متاثرینِ سیلاب کو مفت طبی سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔

خیر پور کی تحصیل کوٹ ڈیجی کے گوٹھ کھلڑو میں 6 سالہ بچہ پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، علاقے کے قبرستان مکمل زیرِ آب ہونے کے باعث لواحقین کو بچے کی تدفین میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان کے مطابق ضرورت مند خاندانوں میں پکے ہوئے کھانے کے 16500 سے زائد پیکٹ تقسیم کیے۔

پاک فضائیہ کی جانب سے خشک راشن کے 2 ہزار سے زائد پیکٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.