بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدر مملکت کا پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ تعزیت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ وطن کی حفاظت میں جامِ شہادت نوش کرنے والے شہداء قوم کے محسن ہیں۔

صدر مملکت نے شہداء کی بلند درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شہید ہو گئے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 42 سال کے نائب صوبیدار جاوید اقبال کا تعلق اٹک اور 38 سال کے نائیک حسین احمد کا تعلق اوکاڑہ سے تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.