بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جیکب آباد: سیلاب متاثرہ خاتون کے جڑواں بچے انتقال کر گئے

سندھ کے شہر جیکب آباد میں گورنمنٹ گرلز کالج میں سیلاب متاثرہ خاتون کے جڑواں بچے انتقال کر گئے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش گزشتہ روز سول اسپتال میں ہوئی تھی، جنہیں بعد میں کیمپ منتقل کیا گیا۔

لواحقین نے کہا کہ کیمپ منتقل ہونے کے بعد علاج نہ ہونے کی وجہ سے دونوں بچے انتقال کر گئے۔

آکسفورڈ یونی ورسٹی کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 1.6ملین جڑواں بچے پیدا ہورہے ہیں۔ جڑواں بچوں کی پیدائش میں گذشتہ 30 سالوں میں یہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جیکب آباد کے سول اسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ دونوں بچے اسپتال میں صحتیاب تھے، کیمپ منتقل ہونے کے بعد بچوں کو اسپتال نہیں لایا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.