وزیرِ اعظم ہاؤس سے 12 گھنٹوں میں 2 آڈیو لیکس نے سلامتی کے معاملات پر سوال اُٹھا دیے۔
وزیرِ اعظم ہاؤس سے وزیر اعظم، وفاقی وزراء اور ن لیگی رہنماؤں کے اجلاس کی آڈیو لیک ہوئی ہے۔
مبینہ آڈیو میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، رانا ثناء اللّٰہ، ایاز صادق، خواجہ آصف اور دیگر رہنما پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری پر مشاورت کر رہے ہیں۔
مبینہ آڈیو لیک میں پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری پر وفاقی وزراء کی مختلف آراء سامنے آئیں۔
آڈیو میں استعفوں کی منظوری کے لیے لندن سے اجازت لینے کا بھی ذکر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی تھی جس میں ایک شخص شہباز شریف کو بتا رہا ہے کہ مریم نواز اپنے داماد کے لیے بھارت سے پاور پلانٹ درآمد کرنے کا کہہ رہی ہیں، آدھا پلانٹ بھارت سے آچکا تھا، آدھا باقی ہے۔
اس پر دوسرا شخص شہباز شریف کو مشورہ دیتا ہے کہ یہ کام اسحاق ڈار سے کر والیں وہ سمجھا دیں گے۔
Comments are closed.