بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سارہ انعام قتل کیس: اسلام آباد پولیس نے ایاز امیر کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد پولیس نے سینئر صحافی ایاز امیر کو قتل کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کی پولیس نے ایاز امیر کو اُن کی بہو سارہ انعام کے قتل کیس میں گرفتار کیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز ایاز امیر کو مقدمے میں نامزد کیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں اب 302 کے ساتھ دفعہ 109 بھی شامل کی گئی ہے، ایاز امیر کی سابقہ اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں سول جج مبشر حسن چشتی کی عدالت میں گذشتہ روز سارہ انعام قتل کیس کے ملزم شاہنواز امیر کو پیش کیا گیا تھا۔

عدالت نے بیوی کے قتل کے الزام میں شاہنواز امیر کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

عدالت نے ساتھ ہی ملزم کے والد سینئر صحافی ایاز امیر اور ملزم کی والدہ کے وارنٹ گرفتاری کے اجراء کی درخواست بھی منظور کی تھی۔

دوران سماعت تفتشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم شاہنواز امیر نے باہر ملک سے بلواکر اپنی اہلیہ سارہ انعام کو بے دردی سے قتل کیا۔

پولیس نے عدالت کے روبرو ملزم کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر جج نے شاہنواز کے وکیل سے پوچھا کہ ’کچھ بولنا چاہتے ہیں؟‘

ملزم شاہنواز کے وکیل کا کہنا تھا کہ بلائند مرڈر ہے، پہلا ریمانڈ ہے، کوئی اعتراض نہیں، یہ قتل ابھی صرف الزام کی حد تک ہے۔

ملزم شاہنواز نے گزشتہ روز اسلام آباد پولیس کو دیے گئے اپنے ابتدائی بیان میں اپنی 3 ماہ کی دلہن سارہ انعام کو بیڈ روم میں لوہے کی چیز مار کر قتل کرنے کی تفصیل بیان کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.