اسلام آباد میں سیکیورٹی بھیجنے کے معاملے پر وفاق اور خیبر پختون خوا میں ٹھن گئی، خیبر پختون خوا نے اسلام آباد میں سیکیورٹی بھیجنے کی مخالفت کردی۔
خیبرپختونخوا کے وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں، وفاق نے کوئی مدد نہیں کی، سیکیورٹی کی زیادہ ضرورت یہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق کو سیکیورٹی اہلکار نہیں دیں گے، وفاقی وزیرِ داخلہ اسلام آباد کے لیے سیکیورٹی مانگ رہے ہیں۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کون سے دہشت گرد آ رہے ہیں؟
معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا کہ وفاقی وزیرِ داخلہ اپنی حکومت بچانے کے لیے خیبرپختونخوا سے پولیس مانگ رہے ہیں، صوبائی حکومت اپنی پولیس فورس وفاق کو نہیں دے سکتی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا تھا کہ پنجاب میں پہلے ہی پولیس کم ہے، اضافی نفری ہوئی تو پھر وفاق کو پولیس دیں گے۔
Comments are closed.