بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعید غنی بھی سرفراز، ملک کی حمایت میں سامنے آگئے

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی بھی شعیب ملک اور سرفراز احمد کی ٹیم میں شمولیت کی حمایت میں سامنے آگئے۔

کراچی میں کھیلے گئے پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ کے دوران سعید غنی نے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کی۔

صوبائی وزیر نے کرکٹ کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں چند کھلاڑیوں کو زبردستی رکھا گیا ہے۔

سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

سعید غنی نے کہا کہ شعیب ملک اور سرفراز احمد ٹیم میں واپس آجائیں تو بہتر ی آسکتی ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں قومی ٹیم کی شکست پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب ملک نے ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے ٹیم کا نام لیے بغیر تنقید کی تھی۔

شعیب ملک کا کہنا تھا جکہ ہم کب دوستی، پسندیدگی اور ناپسندیدگی کے کلچر سے باہر آئیں گے، اللّٰہ ہمیشہ ایماندار کی مدد کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.