بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان اور فواد چوہدری کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس معطل

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس معطل کر دیے۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جواد حسن نے درخواستوں پر سماعت کی۔

عمران خان اور فواد چوہدری کی طرف سے وکیل فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کے توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز چیلنج کردیے ہیں۔

عمران خان اور فواد چوہدری سے متعلق شوکاز نوٹس کے معاملے پر اب عدالت کا لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

عمران خان اور فواد چوہدری کی درخواستوں پر سماعت 29 ستمبر کو ہو گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان اور سینئر رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز جاری کیے تھے۔

عمران خان اور فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.