اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کے ڈی آئی جی مقصود میمن کا کہنا ہے کہ پی سی بی چیئرمین کی اجازت سے سیلاب متاثرین کے لیے اسٹیڈیم میں انٹری فری ہے۔
مقصود میمن نے کہا کہ سیلاب متاثرین 15 پر فون کریں انہیں اسٹیڈیم لے کر آئیں گے، ہماری ٹیمیں ٹرانسپورٹ کی سہولتیں فراہم کریں گی۔
دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کے لیے بہترین سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، سیکیورٹی پلان مناسب انداز سے بنایا گیا ہے۔
جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ انگلش سیکیورٹی آفیشلز بھی ہماری پلاننگ سے خوش ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میچز کے لیے 5 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، ہوٹل اور اسٹیڈیم کی سیکیورٹی پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔
اے آئی جی پولیس نے کہا کہ تمام فورسز کے اہلکار کل ہونے والی ریہرسل میں حصہ لیں گے، کراچی کے شہری اسٹیڈیم آئیں اور ایونٹ کو کامیاب بنائیں۔
Comments are closed.