پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سے عمران خان کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارے استعفے منظور کیے جائیں کوئی اسمبلی میں واپس نہیں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ملک کو بہتر کرکے دکھایا، بین الاقوامی اعتماد بحال ہو رہا تھا، آج یہ حکومت بھکاری بن کر پھر رہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس حکومت نے اوورسیز ووٹنگ اور ای وی ایم سمیت تمام منصوبے ختم کیے، یہ حکومت اپنے آپ کو کلیئر کرنے کیلئے آئی ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ یہ لوگ جتنی سختی کریں گے عوام اتنے زیادہ اٹھیں گے۔
Comments are closed.