بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا مشترکا اعلامیہ جاری

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا مشترکا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

روسی میڈیا کے مطابق پیرس ماحولیاتی معاہدہ مشترکا لیکن مختلف ذمہ داریوں کے ساتھ نافذالعمل ہوناچاہیے۔ 

اعلامیہ کے مطابق رکن ممالک کی باہمی معاملات میں مقامی کرنسیوں کا حصہ بڑھانے کے روڈ میپ کی منظوری بھی دی گئی۔ 

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک کا گرین ہاؤس گیس اخراج میں کمی کیلئے ایک دوسرے کی مدد پر اتفاق ہوا ہے۔

ایس سی او اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کا توانائی کے شعبے کا انفرااسٹرکچر بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ جبکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کا گلوبل انرجی کی نگرانی کا شفاف نظام بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق تجارت اور سرمایہ کاری محدود کرنے کیلئے موسمیاتی ایجنڈے کا استعمال ناقابل قبول قرار دیا گیا۔ نقصان دہ گیسوں کے اخراج میں کمی کیلئے زبردستی کے اقدامات تعاون کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ 

اعلامیہ میں کہا گیا کہ زبردستی کے اقدامات موسمیاتی چینلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت کو کمزور کرتے ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی کے منفی نتائج کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔ 

رکن ممالک گرین ہاؤس گیس اخراج میں کمی اور ترقی میں توازن کی وکالت کرتے ہیں اور پیرس معاہدے کے مکمل اور مؤثر عمل درآمد کیلئے کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.