بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں ستمبر کے آخر میں موسلادھار بارش کا امکان کم ہے، عالمی ماہر موسمیات

عالمی ماہر موسمیات جیسن نکولس کا کہنا ہے کہ ستمبر کے آخر میں پاکستان میں موسلادھار بارش کے امکانات کم ہیں۔

جیسن نکولس  نے کہا کہ رواں سال پاکستان میں مون سون کا اختتام تاخیر سے ہی ہوگا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، یو پی کے شہر لکھنؤ میں ایک ماہ کی اوسط بارش ایک ہی دن میں برس گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مون سون کے اختتام میں ایک یا دو ہفتے کی تاخیر متوقع ہے۔

جیسن نکولس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور شمال مغربی بھارت میں مون سون کا اختتام 17ستمبر سے شروع ہوتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.