افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغان عوام کے اثاثے امریکا نے چھینے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے افغان عوام کی ملکیت پر قبضہ کیا ہوا ہے، امریکا افغان عوام کے اثاثوں کا مالک نہیں۔
ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا تھا کہ امریکا نے افغان مرکزی بینک کے 7 ارب ڈالر کے اثاثے امریکا میں ہی منجمد کیے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان عوام کے اثاثے بغیر شرط جاری کیے جائیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.