بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران نے اشیا کی قیمتوں کے اعداد و شمار تو بتائے تاہم لیٹر اور کلو کا فرق بھول گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنے خطاب میں مختلف اشیاء کی قیمتوں کے اعداد و شمار تو خوب بتائے تاہم لیٹر اور کلو میں فرق بھول گئے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی ساری شرائط مان لیں، تاریخی مہنگائی کر دی گئی، سیاسی استحکام کے بغیر ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی۔

موجودہ حکومت کا اپنے دور حکومت سے موازنہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا  کہ ان کے دور میں آٹا پچاس روپے فی کلو تھا لیکن آج کراچی میں آٹا سو روپے لیٹر ہوگیا ہے۔

عمران خان اپنے خطاب میں اعداد و شمار بتاتے ہوئے بھی گڑبڑ کر گئے۔

اپنے دورِ حکومت اور موجودہ دورِ حکومت میں ڈیزل کی ایک ہی قیمت بتا کر کہا کہ آج ڈیزل 100 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.