صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ شاید یہ سندھ کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے، مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی مزید امداد کریں۔
صدر مملکت نے نوابشاہ میں سیلاب زدگان کے لیے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے پنجاب حکومت کے تعاون سے نوابشاہ کے لیے 5 کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا۔
صدر عارف علوی نے نوابشاہ میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا فضائی جائزہ بھی لیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے دیگر علاقوں، بالخصوص سندھ میں بڑی تباہی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم مشکل وقت میں ہمیشہ اپنے بھائیوں کا سہارا بنی ہے۔
صدر مملکت نے خواہش ظاہر کی کہ جلد از جلد لوگوں کو اپنے علاقوں میں دوبارہ آباد کریں گے۔
صدر عارف علوی نے کیمپ میں مقیم سیلاب متاثرین سے بھی ملاقات کی۔
Comments are closed.