بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے

پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی بل کی منظوری دے دی، جس کے مطابق صوبے میں آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں 25 ضلع کونسل اور 11 میٹروپولیٹن کارپوریشنز ہوں گی۔

صوبے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کا سربراہ مئیر ہوگا، جس کا انتخاب عوام براہ راست ووٹ سے مئیر کا انتخاب کریں گے۔

پنجاب کے دیہات اور شہروں میں یونین کونسل بنیں گی۔

تحصیل کونسل اور ٹاؤنز نئے بلدیاتی ایکٹ میں ختم کردیےگئے، ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ کابینہ اور صوبے کے ہر گاؤں میں ولیج پنچائت کونسل ہوگی۔

تمام ڈیولپمنٹ اتھارٹیز، واسا، پی ایچ ایز میٹروپولٹین کے میئر کے ماتحت ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.