بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈینگی کیسز میں اضافے پر اظہار تشویش

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ میں ڈینگی کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

لاہور میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کے دوران انہوں نے ڈینگی کی روک تھام کیلئے بروقت اقدامات نہ کرنے پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعلیٰ نے سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول کے قیام کی منظوری دے دی، انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور متعلقہ ادارے سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول ایکٹ کو حتمی شکل دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکٹ سے ڈینگی، کورونا، ہیضہ، ٹائیفائڈ اور دیگر امراض کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ 

پرویز الہٰی نے ہائی رسک اضلاع میں جنگی بنیادوں پر انسداد ڈینگی اقدامات کا حکم بھی دیا۔

وزیراعلیٰ نے انسداد ڈینگی کے عارضی اسٹاف کو مستقل کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔

انہوں نے انسداد ڈینگی کیلئے 7 روز میں فوگنگ مشینیں خریدنے کا بھی حکم دیا۔

پرویز الہٰی نے ہدایت دی کہ اتوار اور دیگر تعطیلات کے دوران بھی انسداد ڈینگی کیلئے کام جاری رکھا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.