پاکستان کی تین رکنی ٹیم اس ماہ اردن میں ہونے والے انٹرنیشنل ویمن ٹینٹ پیگنگ ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔
پاکستان ایکیسوٹرین فیڈریشن کے سیکریٹری اسد حیات نے جیو نیوز کو بتایا کہ اردن میں انٹرنیشنل ویمن ٹینگ پیگنگ چیمپئن شپ 22 ستمبر سے کھیلی جائے گی جس میں پاکستان سمیت 14 ملکوں کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔
پاکستان کی جانب سے کنزہ فرحت اور عائشہ احمد کے ساتھ زویا میر کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
اسد حیات کے مطابق پاکستان ویمن ٹیم کا انتخاب اوپن ٹرائلز میں پرفارمنس کی بنیاد پر کیا گیا۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان ویمن ٹیم 20 ستمبر کو سیالکوٹ سے اردن کیلئے روانہ ہوگی۔
اوپن ٹرائلز میں جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والی پاکستان کی پہلی ٹیم کی اراکین سمعیہ حجازی اور نور العین شریک نہیں ہوسکی تھیں۔
Comments are closed.