بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

متاثرینِ سیلاب کی مدد کے دیگر طریقے بھی ڈھونڈیں گے: امریکی سفیر

پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ متاثرینِ سیلاب کی مدد کرنے کے دیگر طریقے بھی ڈھونڈیں گے۔

اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت نازک لمحہ ہے کیونکہ بہت سے لوگوں کے سروں پر چھت بھی نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسے انفرااسٹرکچر کی تعمیر چاہتے ہیں جو موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مزاحمت کر سکے، یہ سیلابوں سے ہونے والی ایک غیر معمولی انسانی تباہی تھی۔

اسلام آباد پاکستان کیلئے امریکا کے نامزد سفیر…

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ بہت سے پاکستانیوں سے سنا کہ سیاسی فریم ورک سے بالاتر ہو کر متاثرین کی امداد کی جائے، ہمیں ان چیزیں کو دیکھنا چاہیے جن میں باہمی تعلقات میں بہتری کا زیادہ پوٹینشل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ صحت، تجارت و اقتصادی شعبوں میں بھی تعلق ہے، میں سب سے پہلے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلق کو دیکھوں گا۔

امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کے مواقع کے لیے کوششوں کی ضرورت ہے، تعلیم دونوں ممالک کے تعلقات میں بنیادی حیثیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلباء کے لیے امریکا میں اسکالر شپس میں حصہ لینے کے راستے تلاش کرنے ہیں، اسی طرح امریکی طلبہ کے پاکستان میں پڑھنے کے راستے بھی تلاش کرنے ہیں۔

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وفد کے ہمراہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا دورہ کیا اور روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے مزید بتایا ہے کہ گزشتہ روز ہم نے خواتین کے اندر موجود ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے یو ایس پاکستان ویمن انیشی ایٹیو کا شعبہ لانچ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ خواتین کی پاکستان کی لیبر فورس میں انتہائی کم نمائندگی ہے، جو پاکستان کے لیے بڑا المیہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.