بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کاکام تیز

اسلام آ باد : وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں اور بجلی کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف بحالی کے کاموں کو خود سے مانیٹر کر رہے ہیں، جب کہ اس حوالے سے انہیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کی گئی تازہ رپورٹ کے مطابق گوادر سے رتوڈیرو موٹروے ایم 8 کے آپریشنل سیکشنز ٹریفک کیلئے بحال کردیئے گئے ہیں، جب کہ ایم 8 وانگو ہلز کے مقام سے لینڈ سلائڈنگ کلئیر کر دی گئی ہے۔

وزیراعظم ہاوس کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق ایم 8 موٹر وے بحال ہونے سے گوادر، آواران، خضدار اور رتوڈیرو کے لیے ٹریفک بحال ہوگئی ہے۔ ایم 8 موٹر وے سیکشن کو مسافروں کی آسانی کے لیے فی الحال یکطرفہ کھولا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں تیمر گرہ – باجوڑ 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن بحال کردی گئی ہے، جب کہ باجوڑ اور منڈا گرڈ اسٹیشنز پر معمول کے آپریشنز بحال بھی کردیے گئے ہیں۔

دوسری جانب بھان سعیدآباد کو متبادل ذریعہ سے بجلی سپلائی کی جا رہی ہے۔ وارا کے قصبے کو قمبر گرڈ اسٹیشن سے بجلی سپلائی دی جانے لگی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور پاور ڈویژن بحالی کے کاموں پر دن رات مامور ہیں۔

You might also like

Comments are closed.