وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کا خطرہ عمران خان نے ہی پیدا کیا، جس سے پاکستان کو نکال لیا ہے، اب ڈیفالٹ کا کوئی چانس نہیں ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی ہے، مگر ہم معیشت سنبھال لیں گے اور کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ بینکوں نے حالات سے فائدہ اٹھایا اور مہنگا ڈالر بیچا۔ وزیراعظم نے سختی سے نوٹس لے کر 2 دن میں گورنر اسٹیٹ بینک سے رپورٹ طلب کی ہے، 8 بینکوں کو شوکاز نوٹس دیا ہے اور ان بینکوں کو سزا بھی ملے گی۔
وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اگلے چار پانچ دنوں میں ایسے اقدامات کریں گے جس سے کرنسی مارکیٹ میں استحکام آئے گا۔
Comments are closed.