بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب اسمبلی: بورڈ آف ریونیو ترمیمی بل 2021 منظور

پنجاب اسمبلی اجلاس میں متعدد بلوں کی منظوری دے دی گئی، بورڈ آف ریونیو ترمیمی بل 2021 بھی شق وار منظور کرلیا گیا۔

وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے پنجاب اسمبلی آکوپیشن سیفٹی اینڈ ہیلتھ بل، سیڈ کارپوریشن ترمیمی بل، پنجاب فیکٹریز ترمیمی بل، مسودہ ترمیم جنگلات بل اور بورڈآف ریونیو ترمیمی بل پیش کیے جنہیں منظور کرلیا گیا۔

اسپیکر نے محکموں کی جانب سے بروقت جواب نہ آنے پراسپیکر نے وقفہ سوالات کو موثر بنانے کیلئے حکومت کو اپوزیشن سےمل کر لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی۔

ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس منگل سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.