قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کوئی بھی وزارت نہ ملنے پر ق لیگ والے ناراض ہیں، ناراض ارکان نے چوہدری شجاعت سے رابطہ کرکے گرین سگنل دے دیا ہے، ارکان اسمبلی چوہدری شجاعت کے ساتھ چلے گئے تو پرویز الہٰی کا وزیر اعلیٰ رہنا مشکل ہوجائے گا۔
فیصل آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض احمد نے کہا کہ توہین عدالت میں عمران خان کو دوبار موقع دیا گیا مگر معافی نہیں مانگی، فرد جرم کے بعد ٹرائل ہوگا، عمران خان کے سزا سے بچنے کا کوئی قانونی راستہ نہیں۔
راجہ ریاض احمد نے کہا کہ دنیا نے دیکھا 25 مئی کو عمران خان لوگوں کو کیسے چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، عمران خان کو غلط فہمی ہے، بڑے بڑے لیڈر ریاست سے نہیں ٹکرا سکے، عمران خان ریاست سے ٹکرائیں گے تو ان کا انجام بہت برا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عوام تو ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ بھی بہت تھے۔
Comments are closed.